کیچ کے علاقے سامی گیشکور میں مسلح حملہ آوروں نے ایک تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا جن میں تین ایکسیویٹر شامل ہیں جبکہ فورسز کی نصب کردہ کیمرے کو بیٹری و سولر پینل سمیت فائرنگ کرکے تباہ کردیاگیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں ڈیم تعمیراتی سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے
واقعہ کے بعد قریب واقع فورسز کیمپ سے متعدد مارٹر گولے داغے گئے جبکہ فورسز نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ۔
علاوہ ازیں کیچ کے تحصیل مند میں مسلح افراد نے فورسز چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مند کے پہاڑی علاقے چُکاپ میں قائم فورسز چوکی پر حملہ کردیا ،حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان کی اطلاعات ہے ،جبکہ حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔