کاہان میں اہم ریاستی کارندے لالا شیرانی گندل کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

 

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز 29 جنوری کو شام 4 بجے ہمارے سرمچاروں نے کاہان میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے اہم مخبر اور کارندے لالا شیرانی گندل کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔



بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے بیان میں  کہا ہےکہ لالا شیرانی نے کہیں سال قبل قابض ریاست کے سامنے سرنڈر کیا تھا اور تب سے لیکر آج تک کاہان اور گردونواح میں پاکستانی فوج و ایجنسیوں کیلئے مخبری، سرمچاروں پر حملے، فوجی آپریشنوں میں رہنمائی، تنظیمی مڈی پاکستانی فوج کے حوالے کرنے سمیت متعدد سنگین قومی جرائم میں سرگرم تھا۔ 


انہوں نے مزید کہا ہے کہ  کہیں سال قبل لالا شیرانی نے ہمارے تنظیم کے سینیئر کمانڈر کیپٹن سکندر عرف گہرام کے راستے میں بارودی مواد بِچا کر انہیں شدید زخمی کیا تھا۔ کمانڈر گہرام کا شمار بی ایل اے اور قومی جہد آزادی میں محنت اور انتھک قربانیوں سے بھرپور مثالی جہدکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے پاکستانی فوج میں آعلیٰ رینک پوزیشن اور ذاتی زندگی سے جڑے ہر چیز کو بی ایل اے اور جہد آزادی کیلئے وقف کیا۔


بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہنا ہے کہ کاہان کوہلو سمیت گرد و نواح میں سرگرم پاکستانی فوج و ایجنسیوں اور فوج کے لوکل عمائدین کیلئے کام کرنے والے تمام افراد پر تنبیاً واضح کرتے ہیں کہ کوئی بھی شخص جو قابض کیلئے مخبری، سہولت کاری، آپریشنوں میں رہنمائی، سرمچاروں پر حملوں سمیت کسی بھی طرح کے قومی جرم میں ملوث ہے، اس کا انجام بھی لالا شیرانی جیسا ہوگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post