ڈیرہ بگٹی گیس پائپ لائن دھماکہ سے اڑ گیا ،مچھ میں راکٹ فائر ،قلات میں مسلح افراد درمیان جھڑپ

 


ڈیرہ بگٹی گیس پائپ لائن  دھماکہ سے پھٹ گیا ۔  پولیس ذرائع کے مطابق پیرکوہ میں 3 نمبر گیس کنویں کے خالی گیس پائپ لائن میں زورداد دھماکہ  ہوا ہے۔ تاہم  گیس پائپ لائن میں  گیس سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے مزید   نقصان نہیں ہوا ہے۔ 

علاوہ ازیں  بلوچستان کے علاقے مچھ میں دھماکے اور فائرنگ،  پولیس ذرائع کے مطابق مچھ شہر میں نامعلوم مقام سے 7 راکٹ فائر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے ڈی ایچ او کی جانب سے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب سے بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ۔ 

دریں اثناء قلات شور پارود میں مسلح افراد کے درمیان جھڑپ  کی اطلاعات ہیں ۔ جبکہ کوہلو سابق  کمانڈر اور موجودہ لیویز سپاہی لعل محمد نامی اہلکار کو  نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ھلاک کردیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post