تمپ: تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ،جھل مگسی نوجوان نے خودکشی کرلی

 


ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میر آباد کے قریب تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ، مشینری تباہ کردی۔تفصیلات کےمطابق تمپ کے علاقہ میر آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے ٹھکانے پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا۔


مسلح افراد نے ایک لوڈر اور ایکسی ویٹر پر فائرنگ کی اور انہیں نظر آتش کردیا جس سے انہیں سخت نقصان پہنچا تاہم اس حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ 


جھل مگسی میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق  گنداواہ پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں 25 سالہ علی رضا سکنہ آلہ آباد  نامی  نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔  


پولیس ذرائع کے مطابق خود کشی کی وجہ فوری معلوم نہ ہو سکی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post