سندھ ماہ رنگ بلوچ خلاف ایف آئی آر, پاداش میں پولیس افسر معطل

 


 کراچی بلوچ خاتون رہنماء  ماہ رنگ بلوچ کے خلاف کیس فائل کرنے والے ایس ایچ او  کو عوامی دباو بعد معطل کردیا گیا ہے۔

سندھ کے خاتون صحافی اور دی رائز نیوز کے بانی ایڈیٹر وینگاس نے سندھ پولیس کے آفسر کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں سندھ کے علاقے خیرپور میں ماہ رنگ بلوچ پر ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس افسر کو معطل کردیا گیا ہے-

وینگاس کے مطابق پولیس افسر کی معطلی کی خبر اس وقت سامنے آئی جب بلوچ خاتون رہنماء کے خلاف کیس دائر کرنے پر سندھ پولیس کو سندھی نوجوانوں اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

صحافی کے مطابق پولیس نے معطلی پر اپنے بیان میں ردوبدل2 کردیا ہے، تاہم اصل وجہ ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کے خلاف درج ایف آئی آر معلوم ہوتی ہے۔

آپ کو علم ہے گذشتہ روز لوگوں کو ریاست اور فوج کےخلاف اکسانے کے الزام میں اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف سندھ کے شہر خیرپور تھانہ وڈا ماچھیوں میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا  تھا-

واقعہ کے بعد سندھ سمیت دنیاء بھر سے سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے سندھ پولیس اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد آج پولیس افسر کی معطلی کا نوٹیفیکیشن سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post