کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ فائرنگ کے واقعات 3 افراد ھلاک ،پنجگور خسرہ بچہ ھلاک متعدد زخمی

 


شال  میں چوکیدار کی فائرنگ سے 2 افراد ھلاک  دوسرے واقعے میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق شال کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں چوکیدار کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک افراد چوکیدار سے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھین رہے تھے، مزاحمت پر چوکیدار بھی زخمی ہوگیا، نعشیں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرے واقعے میں شال کے علاقے چشمہ اچوزئی میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں  ضلع قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ سے لیویز اہلکار ھلاک ۔تفصیلات  کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار ھلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد لیویز اہلکار کے ورثاءنے قلعہ سیف اللہ کے قریب مرکزی شال پنجاب شاہراہ بلاک کردی۔

دریں اثناء  پنجگور کے علاقے سوراپ میں خسرہ سے ایک کمسن بچہ ھلاک  دو درجن سے زائد شہری متاثر تفصیلات کے مطابق پنجگور سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سب تحصیل کلگ میں شامل سوراپ گزشتہ ایک ماہ کے قریب خسرے سے متاثر ہے جس کی وجہ سے ایک دو سالہ کم و بیش حضور بخش ولد میرک نامی بچہ ھلاک ہوا اور مزید 25 سے زیادہ افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق سوراپ کے کئی گھرانے نظر محمد عبد القادر عبدالواحد میرک نادل فقیر احمد و دیگر کئی گھر دن بدن اس وبائی امراض کے پھیلا کے شکار ہوکر ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔

 علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر پنجگور محکمہ صحت کے ڈی ایچ او و دیگر زمہ داران کو اطلاع دی ہے زمہ داران کا جواب ہے کہ ہمیں سفری سہولیات نہیں ہے اور نہ ہی علاقے میں کوئی بیسک ہیلتھ یونٹ ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک خوف کا ماحول پایا جاتا ہے محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ نے یہاں کے شہریوں کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری صحت نگران وزیر اعلی بلوچستان زمہ داران کے خلاف کاروائی کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post