تربت ایک اور نوجوان کو پاکستانی فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا

 


 کیچ سے فورسز  ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ، تفصیلات کے مطابق 13 جنوری 2024 کو آبسر  یعقوب محلہ کے رہائشی شہاب الدین ولد عبد الواحد کو سنگانی سر پرانے چنگی کے مقام پر دوپہر 2 بجے پاکستانی قابض فورسز نے  حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے۔

لاپتہ نوجوان کے بھائی نے  ریاستی اداروں سے اپیل کی ہے کہ لاپتہ شہاب الدین اگر گناہ گار ہے تو اسے پولیس کے حوالے کر کے عدالت میں پیش کریں اور اگر بے گناہ ہے تو اسے بحفاظت بازیاب کریں۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف ہماری مائیں بہنیں شدید سردی میں اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے اسلام آباد پریس کلب میں دھرنا دینے پر مجبور ہیں اور دوسری طرف ریاستی اداروں کی جانب سے اس طرح بغیر وارنٹ کے اٹھانا انتہائی تشویش ناک عمل ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post