بلوچستان میزئی اڈہ میں دکاندار کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ایک زخمی،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے دن صبح میزئی اڈہ بازار میں مقامی دکاندار نے فائرنگ کرکے ایک شخص کا ہلاک جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی کردیا،زخمی شخص کو شال ہسپتال لے جایا گیا۔
مقامی عمائدین کا کہنا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میزئی اڈہ میں دکانداروں سے بھتہ وصول کر رہاتھے ۔ گذشتہ روز بھی کپڑے کی دکان سے بزور طاقت کپڑے لئے تھے آج دکانداران نے ایسے اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوگئے انہوں نے انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں ایسے عناصر کی سر کوبی کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ علاقہ مزید پریشانیوں سے بچ جائے جوکہ پہلے ہی مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہے۔
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں گھر میں آتشزدگی سے 2 بچے جھلس کر ھلاک ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور صبحت پور کے سرحدی مقام کٹھن کے قریب گھر میں آتشزدگی کے باعث دو کم سن بچے جھلس کر ھلاک ہو گئے۔ زرائع کے مطابق آتشزدگی کی وجہ کا فوری تعین نہ ہوسکا ہے۔
پنجگورمیں ندی سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد، تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود پاردان ندی سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہواہے، پولیس ذرائع کے مطابق نعش
شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے۔
مستونگ کے نواحی علاقے دتو موڑ کے قریب پرانی مسجد سے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جسے تحویل میں لیکر شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پو لیس کے مطابق نعش دو روز پرانی اور نشہ کے عادی شخص کی ہے مزید کا رروائی جا ری ہے۔
دریں اثناء دکی کے ایک مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن ھلاک ہو گیا، ھلاک کانکن کی شناخت میرزا خان ولد نازک قوم نیازی کے نام سے ہوا ہے۔
کان کن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نعش کوئلہ کان سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔