زر آباد ،مشکے کا رہائشی دکاندار مسلح افراد کی فائرنگ سے ھلاک

 


مغربی  بلوچستان کے علاقہ زرآباد  کی مرکزی شہر جولو  میں نامعلوم مسلح پرژوسواروں نے دکان میں گھس کر پسٹل سے فائر کرکے مشرقی بلوچستان کے علاقہ مشکے کندھڑی کے رہائشی 45 سالہ  ظاہر ولد ولی محمد نامی  شخص کو  ھلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتول مشرقی بلوچستان سے 2020 میں آئے دن کی پاکستانی فوج کی فوج کشیوں سے تنگ آکر مغربی بلوچستان  ہجرت کرکے چلے گئے تھے اور وہاں دکانداری کرتے تھے کہ انھیں دو مسلح کارسواروں نے ہفتہ کی صبح تقریبا گیارہ ساڑھے گیارہ بجے کے وقت  دکان میں گھس کر پسٹل سے دو گولیاں پیشانی اور دل پر مار ھلاک کردیا اور فراد ہوگئے ۔ 



بعد ازاں مقامی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

آپ کو معلوم ہے مشرقی بلوچستان سے آئے روز کی پاکستانی فوج کشیوں سے تنگ آکر ہزاروں خاندان افغانستان مغربی بلوچستان ایران علاوہ دیگر خلیجی ممالک  یورپ کنیڈا امریکہ وغیرہ  ہجرت کرکے مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔نقل مکانی کرنے والوں میں زیادہ وہ خاندان ہیں جن کے پیارے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ یا ھلاک کیے جا چکے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post