پنجگور بی وائی سی کی کال پر دکانیں بند کرنے پہ پاکستانی فورسز نے متعدد تاجروں کو حراست میں لے لیا



پنجگور ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روز دی گئی ہڑتال کی کال کے بعد دکانیں بند رکھنے والے متعدد دکانداروں کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق متعدد دکانداروں کو پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ لے جایا گیا، تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بعد بازار جزوی طور پر بند رہا، تاہم کچھ دیر بعد بیشتر کاروباری مراکز دوبارہ کھل گئے جبکہ کئی دکانیں بند رہیں۔
متاثرہ دکانداروں نے بتایا کہ وہ شدید دباؤ کی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کل بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، گوادر، خضدار، کیچ، حب چوکی، خاران، پنجگور، دالبندین، قلات، واشک، مستونگ ، نوشکی سمیت دیگر اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ یہ ہڑتال ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی بلوچ کو سنائی گئی عمر قید کی سزا اور بی وائی سی رہنماؤں کی مسلسل حراست کے خلاف تھی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post