ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ،کیچ تعمیراتیکمپنیپر حملہ ، تربت سے نعش برآمد



بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی  ہوگیا جبکہ تربت سے ایک شخص کی نعش بر آمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق متاثرہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تربت  پھٹانی کہور کے ایک باغ سے نعش برآمد ہوایے۔ نعش  شناخت کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے.

کیچ تعمیراتی کمپنی پر حملہ، سرکاری ذرائع کے مطابق تمپ کے علاقہ میر آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے ٹھکانے پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا۔

مسلح افراد نے ایک لوڈر اور ایکسی ویٹر پر فائرنگ کی اور انہیں نظر آتش کردیا جس سے انہیں سخت نقصان پہنچا تاہم اس حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post