دشت بم حملے میں تین دشمن اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

 


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے دشت میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی کے دھماکے میں نشانہ بنایا جس میں تین دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے دشت میں ہوت چات کے مقام پر دشمن فوج کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا ،جب وہ فوجی جارحیت کے بعد واپس اپنے کیمپ جارہے تھے، دھماکے کی زد میں آنے سے ایک گاڑی میں سوار تین اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ دشمن فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post