بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ
بلوچ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں
جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب تین بجے بلوچ سرمچاروں نے ایک حکمت عملی اور تنظیمی خفیہ معلومات کی بنیاد پر دشمن پاکستانی فوج کے دو گاڑیوں اور چھ موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلے کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا،قافلے میں شامل ایک گاڑی زد میں آگئی اور مکمل تباہی سے دو چار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ اہلکار ہلاک جبکہ میجر سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔سرمچاروں نے باقی گاڑی اور سائیکلوں کو جدید اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ۔
ترجمان نے کہاہے کہ جنگی اور نفسیاتی حکمت عملیوں سے لیس بلوچ سرمچاروں کی مہلک کاروائیوں سے دشمن اتنا حواس باختہ بے بس اور مجبور ہے کہ وہ اربوں کی مشینری بشمول ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے باوجود خود کو ان حملوں سے محفوظ بنانے میں مکمل ناکامی کا شکار ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن محاذ کے میدان سے لیکر نفسیاتی طور پر بھی اس جنگ میں شکست خوردہ بن چکا ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزاد حیثیت تک دشمن کو ہر محاذ پر نشانہ بنا کر شکست فاش سے دو چار کیا جائے گا۔