ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت تمام بلوچ سماجی کارکنوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، بلوچ رہنما شیرعالم مری



کوہلو  مشہور بلوچ گوریلا کمانڈر شیر محمد مری کے فرزند شیر عالم مری نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلو ، بارکھان ، تونسہ شریف کے عوام اور تمام بلوچوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں. جنہوں نے اس بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مارچ کو کامیاب کرنے کے لیے ریاست کے تمام حربوں کو ناکام کرتے ہوئے اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔  

انھوں نے کہاہے کہ میں کوہلو کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی قومی تشخص اور قومی جرات کا مظاہرہ کیا ۔ جس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ مریستان اب بھی قومی تحریک اور قوم کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے تمام بلوچوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان تمام بلوچ سیاسی کارکنوں کے لیے جو اسلام آباد میں گرفتار کیے گئے ہیں ان کی رہائی کے لیے سیاسی و سماجی و قومی بنیاد پر ان کی رہائی کے لیے اپنے آواز کو مزید موثر کریں جس سے ریاست کو پیغام جائے کہ بلوچ متحد اور یک مشت ہیں.

انھوں نے کہاہے کہ  ریاست عوامی اتحاد سے  بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کوہلو کے کئی علاقوں میں سماجی کارکنوں اور عام مریوں پر ایف ائی ار درج کیے ہیں  جن کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post