کیچ بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے زامران میں سادیم کے مقام پر قابض پاکستانی فوج پر راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں کم از کم تین دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔
