کوئٹہ میں 14 دسمبر کو دکانیں بند کرنے کی اپیل ، تاجر برادر تعاون کریں ۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی



کوئٹہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری   بیان میں اعلان کیا ہے کہ لانگ مارچ کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنے، نگران حکومتی ترجمان کی جانب سے مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے اور ان کی غیر سنجیدگی کے خلاف کل شال بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہے گا۔

انہوں نے کہاہے کہ تاجر برادری سے امید رکھتے ہیں کہ وہ شٹر ڈاؤن کی حمایت کرتے ہوئے شال  بھر میں دوکانیں بند رکھیں گے اور لانگ مارچ کی حمایت کرینگے جو اس وقت بلوچستان میں ریاستی جبر و ناانصافیوں کے خلاف جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post