تربت شہر و گردنواح میں کئی گھنٹے سےمتاثرہ انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی ، موبائل ڈیٹا سروسز بحال ہونے کے بعد معمولات زندگی معمول پر آگئی ۔ ذرائع کے مطابق تربت و گرونواح میں انٹرنیٹ سروس اچانک معطل ہو گئی تھی۔ جس کے بعد عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تھری جی و ڈی ایس ایل انٹرنیٹ ممکنہ طور پر جعلی مقابلوں کیخلاف پچھلے گیارہ دنوں سے جاری دھرنے کو سبوتاژ کرنے کیلئے حکام نے بند کیا ہوگا ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آج تربت شہر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں جبری لاپتہ افراد کو قتل کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ نیٹ ورک بند ہونے کی وجہ سے ریلی کی براہ راست کوریج متاثر ہوا ۔