اسلام آباد پرامن لانگ مارچ کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین، پر تشدد، گرفتاریوں خلاف بلوچستان بھر میں تحریک چلائیں گے، آج شال میں ریلی نکالی جائے گی ،بی وائی سی



شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اعلان مطابق اسلام آباد میں پرامن لانگ مارچ کے خلاف کریک ڈاؤن، خواتین، بزرگ اور بچوں پر تشدد، سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی گرفتاریاں اور ریاستی جبر کے خلاف بلوچستان بھر میں تحریک چلائیں گے۔ 

اعلامیہ مطابق جمعہ کے دن  سریاب میں ریلی نکالی جائے گی، تمام سریاب کل اپنے ماؤں اور بہنوں کے او پر ہونے والے تشدد کے خلاف نکلیں اور ریاست کو واضح پیغام دیں ۔ جبکہ بلوچستان بھر کے دیگر علاقوں کے حوالے سے کل میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق  شال میں شہید لمہ وطن بانک کریمہ کیلئے ہونے والے پروگرام کو فی الحال منسوخ کیا جاتا ہے۔  

آج دوپہر ایک  بجے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے سے ریلی نکالی جائے گی۔ تمام افراد شرکت کریں!

Post a Comment

Previous Post Next Post