تربت کے علاقے زمران میں فورسز کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نےحملہ کردیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق فورسز کی پوسٹ کو بم حملے میں نشانہ بنا یا گیا اس دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات آنا باقی ہیں
علاوہ ازیں دکی کے علاقے وڑیک میں نامعلوم مسلح افراد نے قدرتی تیل نکالنے میں مصروف متعدد مشینوں کو نظر آتش کردیا۔
ذرائع کے مطابق واقع آج بروز ہفتہ کو دوپہر کے بعد دکی کے پہاڑی علاقے وڑیک کے مقام پر پیش آیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے درجنوں مشینوں جوکہ بہت قیمتی ظاہر ہوتے ہیں، کو حملے کے دوران نظر آتش کردیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔