نوشکی : انٹیلیجنس ادارے کے اوپر بمب حملے ،جانی نقصانات کی اطلاع



بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی انٹیلیجنس اداروں پر نامعلوم افراد نے بمب حملے کئے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے تقریبا  12 بجے کے قریب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی انٹیلیجنس ISI کے بیس کیمپ پر دو بم حملے کئے جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی مالی نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔

علاقائی زرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے کئی گولے داغے  اور ہوائی فائرنگ بھی کی ۔

حملے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس اور دوسرے پاکستانی فروسز نے ناکہ بندی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی  ۔

واضع رہے کہ نوشکی میں پاکستانی انٹیلیجنس کا یہ کیمپ پورے رخشان ڈویژن کا بیس کیمپ مانا جاتا ہے اس پر بلوچ لبریشن آرمی عرصہ دراز سے متعدد حملے کرچکی ہے ۔

خیال رہے اس حملے کی زمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post