کیچ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے سامی میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے میں کم از کم چار دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔