اسلام آباد بلوچ نسل کشی ،جبری گمشدگیوں کے خلاف تربت تا اسلام لانگ مارچ قافلہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کر رہی ہیں ، اسلام آباد پہنچ گیا ۔ پریس کلب جانےکی اجازت نہ ملنے پر شرکاء نے چونگی نمبر 26 پر دھرنا دے دیا۔
مزکورہ لانگ مارچ 27 دن قبل تربت میں جبری لاپتہ نوجوان کی جعلی مقابلے میں سی ٹی ڈی ہاتھوں قتل ، نوجوان کے واقعےکی جوڈیشل انکوائری اور لاپتہ افرادکی بازیابی کے لیے تربت سے شروع ہو ا تھا ۔
لانگ مارچ شرکا کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مارچ اسلام آباد پہنچا تو ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مظاہرین کو چونگی نمبر26 پر روک لیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مظاہرین ایف نائن پارک میں قیام کریں وہیں سے وفد کی ملاقاتیں کروائی جائیں گی جب کہ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وہ نیشنل پریس کلب پر ہی دھرنا دیں گے۔
یکجہتی مارچ کے رہنما مہربان بلوچ کا کہنا تھا کہ وفاق کا پریس کلب ہم بلوچ شہریوں کے لیے بند نہیں ہوسکتا۔ لانگ مارچ کے شرکاء میں تربت میں سی ٹی ڈی ہاتھوں چاروں نوجوان کے لواحقین اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ شامل ہیں۔