خضدار مسلح افراد نے صحافی کو قتل کردیا ہرنائی سے انسانی ڈھانچہ برآمد



خضدار نال کانٹا ایریا میں نامعوم مسلح  افراد نے  فائرنگ کرکے  دی جھالاوان نیوز کے بانی  صحافی شریف شہزاد سنجرانی کو ھلاک کردیا ۔ 


آپ کو علم ہے چندماہ  قبل مذکورہ صحافی نے نال میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندہ  مجیب نورکے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون کی انٹریو بھی کیاتھا۔


وہ صحافی ہونےکے علاوہ  زمیندارایکشن کمیٹی نال کےایک اہم رکن  تھے۔


علاوہ ازیں  ہرنائی کے علاقے کلی گوچینہ سنگنڈی لاکی کے ایریا سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔


مقامی لیویز کے مطابق نعش  مکمل طور پر ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکاہے ۔ جس کے ساتھ ایک پانی پینے کا بوتل جبکہ نیلے کلر کے کپڑے ہیں اور کپڑوں سے ایک سادہ بٹن والا موبائل ملا  ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post