بلوچستان کے علاقے پسنی میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔ جس درجن سے زائد اہلکار ہلاکت اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
دوسری طرف پاکستان کی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر یہ حملہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں کوسٹل ہاوے بدولک میں کیا گیا ۔ اس حملے میں 14 اہلکار صوبیدار عبید اللہ حوالدار فدا حسین
حوالدار باسط عمران نائک سجاد نائک شہزاد قمر سپاہی پردم ولی، سپاہی شہباز
سپاہی فیض الرحمان سپاہی فدا علی
سپاہی زاہد حسین سپاہی امین
سپاہی حمزہ ظاہر سپاہی سید مبارک شاہ
سپاہی شبر حسین ھلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے پسنی کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا جارہا ہے
آپ کو علم ہے کوسٹل ہاوے پر ماضی میں بھی بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قابض فورسز پر ایسے بڑے حملے ہوتے رہے ہیں۔
آخری اطلاع تک اس حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔