بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے چتکان میں رخشان پُل کے قریب قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔