قومی مجرم نجیب اللہ کو اس کے جرائم پر موت کی سزا دی۔ بی ایل ایف



پنجگور بلوچستان لبریشن فرنٹ  بی ایل ایف کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ایم آئی کے ایک اہم کارندے نجیب اللہ ولد عبدالحق کو ’ سند ءِ سر ایسائی پنجگور ‘ میں حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ مذکورہ قومی مجرم بلوچ سرمچاروں کے خلاف دشمن کا اہم کارندہ ہونے کے علاوہ کئی سماجی  برائیوں میں ملوث تھا جس کی وجہ سے اسے بلوچستان لبریشن فرنٹ کی احتساب عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

بی ایل ایف کی اعلی احتساب عدالت کے فیصلے کے تحت اس کی سرکوبی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مذکورہ قومی مجرم کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی۔ 16 نومبر2023 کو  اس کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچ سرمچاروں نے کارروائی کرتے ہوئے اسے اپنی کردہ جرائم کی سزا دیدی۔ 

انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ قومی مجرم ایم آئی کے افسران کا خاص کارندہ تھا جو ڈکیتی اور بھتہ خوری کے ذریعے حاصل کیے گئے پیسوں سے ایم آئی افسران کے لیے ذاتی سہولیات کا اہتمام کرتا تھا۔ایم آئٛی افسران میں اس کا اس قدر بھروسہ تھا کہ وہ افسران کو گوادر ، کراچی اور شال کے لیے  ذاتی گاڑیوں میں سفری سہولیات فراہم کرتا تھا۔ اس کی خدمات کے عوض ایم آئی کی طرف سے اسے  مسلح محافظوں کا پروٹوکول حاصل تھا۔ 

نجیب اللہ ایک بدنام زمانہ چور تھا اور چوری کے جرم میں گرفتار بھی رہ چکا تھا۔ اسے علاقے میں  فوج کی طرف سے کئی سہولیات اور مراعات دی گئیں جس کے ذریعے وہ جلد ہی بلوچ قومی مفادات کے خلاف ایک اہم کارندہ بن کر ابھرا۔ 

ترجمان نے کہاہے کہ وہ لو گوں کو اغواء کرکے پاکستانی فوج کی تحویل میں دینے جیسے سنگین جرائم میں  بھی مذکورہ قومی مجرم کی جرائم میں شامل ہیں۔ اس کے جرائم کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بلوچستان لبریشن فرنٹ نے اسے سزا دینے کا فیصلہ کیا۔ بی ایل ایف اس کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مجرم کو اس کے جرائم کو دیکھتے ہوئے سزا دی گئی ہے ۔ بلوچ سماج اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف سرگرم تمام عناصر کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی مجرمانہ سرگرمیوں سے باز آئیں ورنہ ان کو بھی اسی انجام سے دوچار کیا جائے  گا جو ان کی آنے والی نسلوں کے لیے بھی شرمندگی کا باعث ہوگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post