پنجگور ،کوئٹہ ،ڈیرہ بگٹی فائر نگ 2 افراد قتل دوسرا زخمی ،قلات معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملہ



 ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ، جہاں انکی شناخت نجیب اللہ ولد عبد الحق سکنہ عیسئی سے ہوئی ہے ۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق نجیب اپنے گاڑی پر سوار تھے کہ جنہیں پنجگور کے یوسی عسئی کے ایک نجی کلینک کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنا کر مسلح افراد فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک سر دست واقع کے محرکات سامنے نہیں آئے ہیں مذید تفتیش جاری ہے ۔

شال کے علاقے چمن پھاٹک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہو گیا ، نعش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ھلاک شخص کی شناخت عنایت اللہ ولد نور محمد قوم کاکڑ سکنہ کلی شابو کے ناب سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء ضلع ڈیرہ بگٹی شہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ڈیتھ سکواڈ کے کارندے حاجی بلا بگٹی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو منگچر بدرنگ کے مقام پر نشانہ  بنایا ۔ واقعے کے بعد پاکستانی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور گردونواح میں اس سے قبل بھی بلوچستان سے وسائل لیجانے والی گاڑیوں پر مسلح آزادی پسند تنظیمیں حملے کرتے رہے ہیں ، تاہم اس حملے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post