وڈھ مینگل قبائل اور ڈیتھ اسکوائڈ درمیان فائرنگ میں ایک مسافر زخمی



وڈھ آج صبح 7:20 بجے کے قریب  کراچی سے شال جانے  والی ٹرک  ڈیتھ اسکوائڈ ملا شفیق گروہ اور مینگل قبائل کے جھڑپ کا   نشانہ بن گیا ، جس سے ٹرک ڈرائیور حاجی رضا محمد پرکانی شدید زخمی ہوگیا  اور اسکے ساتھی محمد نواز شاہوانی اور  محمد قاسم پرکانی معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔


آپ کو علم ہے گزشتہ روز دو مسافر ھلاک ہوگئے تھے ۔ 


بلوچستان خصوصا  وڈھ میں پاکستانی خفیہ اداروں اور فوج نے  ایسے حالات  پیدا کردیئے ہیں کہ یہاں ڈیتھ اسکوائڈ کے ہاتھوں شہریوں کا  قتل عام  اغوا  اور دیگر سماجی برائیوں کے  واقعات روز کامعمول بن چکے  ہیں ۔


اس طرح بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی  فوجی اور سرکاری پالتوں نے عام شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post