جنوبی افریقا کے ہاتھوں پاکستان کو کرکٹ میں پھر بری طرح شکست

 


آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔


جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورز میں پورا کرلیا، ایڈن مارکرم 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔


جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل ہوگیا،انھوں نے 6 میچز کھیلے ہیں اور اسے 4 میں  بری طرح ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


پاکستان کے ابھی 3 میچز باقی ہیں، مگر  سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے  شکست خردہ ٹیم کو اپنے بقیہ میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔


پاکستان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post