تربت سے اغوا ہونیوالے مغوی پنجگور سے بازیاب، اغوا کار گرفتار،شال و لورالائی دو افراد قتل ایک نعش برآمد



پنجگور پولیس کی  کاروائی تربت سے اغوا ہونے والی ماں اور بیٹے کو پنجگور پولیس نے بازیاب کرکے اغوا کار ملزم ساگر ولد محمد عثمان قوم بلوچ سکنہ تمپ کو گرفتار کرکے ضابطہ کی کارروائی کے بعد ملزم اور مغویوں کو ڈسٹرکٹ تربت پولیس کے حوالے کردیا ۔ 


بلوچستان کے دارلحکومت شال کے علاقے مشرقی بائی پاس تھانہ منظور ایریا میں کلی شاہنواز کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے  جانان ولد عبیداللہ نامی شخص سکنہ مشرقی بائی پاس کو ناگزیر وجوہات کی بناپر کردیا ۔


ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو تین گولیاں لگی ہیں۔ھلاکت کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی جارہی ہے۔


علاوہ ازیں  میزان چوک سے نامعلوم نشے کے عادی شخص کی نعش ملی ہے ۔ 

تربت 

 علاوہ ازیں لورالائی میں بھی مسلح افراد نے نعمت اللہ سکنہ کچلاک نامی شخص کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے ۔ نعش ہسپتال منتقل کرکے  ضروری کارروائی کے بعد  ورثا کے حوالے کردیاگیا ۔ 


مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post