مشکے میں چھاؤنی سمیت پاکستانی فوج پر چار مختلف مقامات پر حملے کئے ہیں ۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان  نے جاری بیان میں کہاہے کہ  مشکے میں پاکستانی فوج کی چھاؤنی سمیت  بیک وقت چار مختلف مقامات پر پاکستانی فوج پر حملے کرکے دشمن کو بھاری مالی و جانی نقصان سے دوچار کردیا ہے ۔


ترجمان نے کہاہے کہ یہ  حملے دشمن کے خلاف ایک منظم حکمت عملی کے تحت منگل  کے روز نلی کی فوجی چھاؤنی ، رندک نوکجو میں فوجی کیمپ ، پگڑ اور میانی کلات میں چوکیوں پر  بلوچ سرمچاروں کے چار مختلف دستوں  نے انجام دیئے۔اس حملے میں بھاری اور جدید ہتھیاروں کے علاوہ بی ایل ایف کے اسنائپرز کی ایک ٹیم نے بھی حصہ لیا۔


یہ حملے  شام سات بجے سے لے کر رات نو بجے تک جاری رہے۔


انھوں نے کہاہے کہ منگل ، 24 اکتوبر کو شام سات بجے مشکے میں پاکستانی فوج کے مختلف مراکز کو ہدف میں لے کر  ان پر  منظم حملوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ نلی میں پاکستانی فوج کی چھاؤنی پر مختلف سمت سے راکٹ اور اے ون گرنیڈ لانچرز سے راکٹ اور گرنیڈ فائر کیے گئے جو چھاؤنی کے اندر گرے ۔اس سے قابض فوج کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ازاں بعد دیر تک ایل ایم جی کے ذریعے ہدف پر فائر کیے گئٛے۔


انھوں نے کہاہے کہ اس طرح  ’رندک نوکجو ‘ کے مقام پر بھی پاکستانی فوج کے ایک بڑے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں بھی بھاری اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے جبکہ ’ پگڑ ‘ کے مقام پر پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا گیا۔ اسی دوران بی ایل ایف کی اسنائپر ٹیم نے میانی کلات میں پاکستانی فوج پر اسنائپرز سے حملے کیے۔


ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے یہ حملے اس بات کا عندیہ ہیں کہ دشمن کے خلاف بلوچ قومی طاقت منظم اور مستعد ہے اور بیک وقت کئی محاذ پر دشمن کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستانی فوج تمام تر جنگی وسائل کے باجود بلوچستان میں ایک گھوسٹ آرمی سے زیادہ کچھ نہیں۔بی ایل ایف بلوچ قوم کی حمایت سے پاکستانی فوج کو بلوچ سرزمین سے نکال باہر کرے گی۔ وہ دن جلد آنے والا ہے کہ بلوچستان کی زمین دشمن کے لیے مزید تنگ ہوگی اور اس کے لیے ہتھیار پھینک کر بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ 


بی ایل ایف کے یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post