اورماڑہ کے علاقے بٹ میں کشتی ڈوب جانے سے باپ ھلاک بیٹوں کو بچا لیا گیا



بلوچستان کے ساحلی شہر  اورماڑہ کے علاقے بٹ کے سمندری حدود میں چھوٹی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں باپ اور بیٹوں سمیت تین افراد سوار تھے۔کشتی میں سوار تینوں افراد میں سے علی نامی شخص ھلاک جبکہ ان کے بیٹوں کو مقامی ماہیگیروں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا گیا۔ 


ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد کا تعلق اورماڑہ کے علاقے گورھڈ سے بتایا جا رہا ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بٹ کے پہاڑی سلسلے میں ساحل پر سمندری جوار کے سبب ریسکیو کیئے گئے افراد کو گاڑی کی مدد سے اورماڑہ لانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post