ترکیہ پارلیمنٹ پر آج الصبح ہونے والے خود کش حملے کی زمہ داری کرد آزاد پسند تنظیم پی کے کے نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آج پی کے کے فدائیں گروپ کے دو خواتین ممبرز کامریڈ زوجت زلان اور اردال وھیان نے ترکی کے وزارت خارجہ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انقرہ میں ترکی پارلیمنٹ کو نشانہ بنایاہے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ حمل ترکی کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے کیاگیا، انکے فدائی ساتھی جنگی مہارت سے شہریوں کو بچاتے ہوئے اپنے حدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں -
انہوں نے اس حملے کو ترکی میں قید کرد شہریوں پر جاری انسانیت سوز مظالم، کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اور کرد جنگجوؤں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ترک فوج کے خلاف ایک بدلہ قرار دے دیاہے -
تنظیم نے اس حملے کو "امر گروپ" کے ایک سابق کمانڈر شہید اقتن موس عرف ھولیا دمیرور کے نام سے منسوب کیا ہے اور کہا ہے کہ شہید فدائیوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا اور کرد سرزمین کی آزادی تک دشمن کے خلاف ان کا جدوجہد جاری رہے گا -