خضدار شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ بچہ ھلاک ، موٹرسائیکل کی ٹکر سے راہ گیر ھلاک ایک زخمی





خضدار کے علاقہ  کھنڈ  شادی کی خوشی میں  ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ ھلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ 


علاوہ ازیں  ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانہ کی حدود جمعہ خان لاڑو  کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے دین محمد پندرانی نامی شخص  کو ٹکر  ماردی جس سے  موٹر سائیکل سوار فدا حسین سومرو اور راہ گیر  شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں راہ گیر دین محمد پندرانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 


ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کرکے مزید کاروائی صدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی نے شروع کردی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post