تربت اور ہرنائی میں فوجی آپریشن، جھڑپیں دو افراد کے ھلاکت کی اطلاع



ضلع کیچ کے علاقے تربت اور ضلع ہرنائی میں فوجی آپریشن، مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں دونوں جانب سے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔


تربت پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے ہوشاپ میں آپریشن کی ہے۔ اس دوران فورسز کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق ہوگئے جن کی لاشیں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ہیڈکوارٹر تربت منتقل کردی گئی ہیں۔


پولیس کے مطابق تاحال نعشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔


دوسری جانب ہرنائی کے علاقے چھپر لیٹ کے علاقے میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کی ہے ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فوجی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا ہے تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post