کوئٹہ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم وی بی ایم پی کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 5189 دن ہوگئے



کوئٹہ  : بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم وی بی ایم پی کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 5189 دن ہوگئے ، آج اظہار یکجہتی کرنے والوں میں مشکے سے سیاسی اور سماجی کارکنان خدا بخش بلوچ اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے اظہار یکجہتی کی

 وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اقوام متحدہ بلوچستان میں صورت حال آگاہی بعد پاکستانی اداروں کے بجائے خود عملی اقدامات کرے اقوام متحدہ بلوچستان میں پاکستانی جبری قبضہ ختم کرنے اور عالمی قوانین کے خلاف ورزیاں روکھنے کے لئے پاکستانی اداروں اور انکے گماشتوں نے اپنی تمام تر حربے آزمائے پاکستانی جارحیت کے شکار لاپتہ بلوچوں اور شہدا کےباعداد شمار کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اب اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عملی اقدامات اٹھائے اور لاپتہ افراد کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی مکمل صورت حال کو سمجھنے کے لئے بلوچستان کا دورہ کرے اور تمام علاقوں میں جاکر وہاں عقم بلوچوں سے بات کرے تاکہ انکے سامنے پاکستان کی حقیقت اور بلوچستان کے حوالے سے پاکستان کا جھوٹ پر مبنی موقف دنیا کے سامنے واضع ہو جائے کہ بلوچ قوم کی پرامن جدجہد اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے ہےاور ریاستی جبر و تشدد کا مقصد بلوچوں کو نشانہ بنانا اور بلوچ قوم کے نوجوانوں اور لکھے پڑھے نوجوانوں دانشوروں بزرگوں کو شہید کرکے بلوچ قوم کی نسل کشی کو آگے لے جاتا ہے جسے کسی بھی طرح چپھایا نہیں جا سکتا۔ اقوام متحدہ مکمل تحقیقات کرنے اور حقائق تک پہنچنے کے لئے برائے راست بلوچستان میں اقدامات اور بلوچستان تحقیقتی ٹیم تشکیل دےکر بلوچستان کا دورہ کرکے مختلف علاقوں میں جاکر تحقیقات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں پاکستانی اداروں کی عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں اور جبری گمشدگیوں میں ریاستی ادارے براہ راست ملوث ہیں۔ اور ان کے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں ہوتی جس سے یہ واضع ہوتا ہے کہ بلوچستان میں بلوچ قومی نسل کشی اور بلوچ سرزمین پر جبری قبضہ کو برقرار رکھنے کے لئے قابض کے تمام ادارے برائے راست ملوث ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post