خارکیف پر روسی میزائل حملے میں 51 افراد ہلاک ہوگئے ہیں یوکرین ، روس کی تردید



یوکرین نے خارکیف پر روس کے میزائل حملے میں 51شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ خارکیف کے علاقے ہروزا میں سپر مارکیٹ پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 51افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔


یوکرین کے وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو (Ihor Klymenko)کا کہنا ہے کہ روس نے کیفے اور سپر مارکیٹ کو نشانہ بنانے کے لیے اسکندر میزائل کا استعمال کیا۔


یوکرین کے دعوے پر روس کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم روسی حکام نے کسی بھی شہری ہدف کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔ 


وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ روسی میزائل حملہ یوکرین کے لوگوں کے لیے ناقابل یقین حد تک خوفناک ہے۔ امریکا یوکرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post