خضدار سوراب نغاڑ سے خضدار آنے والی باراتیوں کی ویگن ٹائر پھٹ جانے کی سبب الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گدر کے رہائشی دو بچے ھلاک جبکہ خواتین بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے ۔
واقع کے بعد مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا اور واقع کی تفتیش شروع کردی
ادھر ضلع آواران سے اعجاز ولد علی سکنہ راہو جو مشکے بدھ کی الصبح آواران سے اپنے ساتھی کے ہمراہ زمیاد گاڑی میں تربت جارہے تھےکہ راستے پر کھڑی ٹرک کے نیچے گھس گیا جس کے نتیجے میں مزکورہ نوجوان ھلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اعجاز کی خاندان کافی عرصہ قبل آئے دن کی فوجی چھاپوں سے تنگ آکر مشکے سے پنجگور نکل مقانی کر چکے تھے، جہاں انکی خاندان اب بھی آباد ہے ۔
دریں اثناء کیو ڈی ڈائریکٹر فنانس حاجی کریم کراچی سے اپنی کار میں شال آرہے تھے کہ کار اور بس درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے ان کا ڈرائیور ھلاک جبکہ وہ خود زخمی ہوگئے۔
آپ کو علم ہے مزکورہ شاہراہ بھی بلوچستان کے دیگر شاہراہوں کی طرح سنگل ہے جہاں کسی بھی ٹرک گاڑی کی خراب ہونے کی صورت میں روڈ پر ہی کھڑی کی جاتی ہیں کیوں کہ ان پر پارکنگ کا کوئی موثر انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے خصوصا رات کو سفر کرنے والی گاڑیاں پہلے سے کھڑی خراب گاڑیوں سے ٹکراجارتے ہیں جس کی وجہ سے سالانہ سینکڑوں قیمتی انسانی جان ضائع ہوجاتے ہیں۔