پنجگور میں ایف سی کیمپ پر نا معلوم سمت سے دستی بم پھینکا گیا جو دروازہ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں زمین میں گڑھا پڑ گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔
آخری اطلاع تک فورسز پر ہونے والے دستی بم حملے کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
علاوہ ازیں ضلع آواران تحصیل مشکے کے علاقہ جکی میں پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے پورے محلے کو گھیرہ میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کردی جہاں بتایا جارہاہے کہ فورسز اور انکے آلہ کاروں نے لوگوں کے قیمتی سمان سامان چرانے کے علاوہ خواتین وحضرات اور بچوں کو حراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔