نوشکی،وڈھ ،موٹرسائیکل وین اور کار میں ہولناک تصادم 3 افراد ھلاک ایک شدید زخمی



نوشکی شال تفتان شاہراہ پر گلنگور کے قریب ٹوڈی اور تیل بردار ویگن میں تصادم کے باعث ویگن اور کار میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے دو افراد جھلس کر ھلاک  ہوگئے ۔نعشوں کوشناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں خضدار وڈھ ٹک علاقہ کے مقام میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئے ۔ جس کے نتیجے میں نوجوان شبیر احمد ولد ماسٹر بشیر احمد لانگو کلی میر فیض محمد نامی ھلاک جبکہ نوجوان محمد اسحاق ولد زہری خان ڈھلوجو  شدید زخمی ہوگیا ۔

زخمی کو فوری طور پرٹراما سینٹر خضدار ریفر کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post