تائیوان میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی 190 افراد زخمی

تائیوان  سمندری طوفان کوئینو کے باعث تائیوان




 کے جنوبی حصے میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش جاری ہے۔ 


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفانی ہوائوں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 190 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔


ذرائع کے مطابق تائیوان کی 2 مقامی ایئر لائنز نے اپنی زیادہ تر پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔


غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ طوفان جمعرات کی صبح 4 کیٹگری کی شدت سے جزیرہ نما ہینگ چن سے ٹکرایا تھا۔رپورٹ کے مطابق طوفان نے آبنائے تائیوان میں تباہ کاری کے نشانات چھوڑ نے بعد گزر کر اب چین کا رخ کر لیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post