کوئٹہ نامعلوم افراد نے دو صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بناکر لہو لہان کردیا




بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صحافی اوربیورچیف محبوب ندیم مہر پر قاتلانہ حملہ ۔

بتایاجارہا ہے کہ  

محبوب ندیم مہر اپنے ساتھی صحافی سندھ ٹی وی کے بیورو چیف جاوید لانگاہ کے ساتھ سریاب کے علاقہ مدرسہ روڈ سے اپنی گاڑی میں گزر رہے تھے کہ ان کا تعاقب کرنے والے چھ سے ساتھ ڈنڈا بردار موٹرسائیکل سواروں نے مدرسہ روڈ پر ان پر دھاوا بول ڈالا اور ڈنڈوں کے وار کرکے سینئر صحافی محبوب ندیم کو نیم مردہ کردیا زخموں کی تاب نہ لانے کے باعث سینئر صحافی بے ہوش ہوگئے جبکہ ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی ہوگئے جس سے سینئر صحافی محبوب ندیم مہر کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ سر آوٹ سینے میں بھی شدید چوٹیں لگی ہیں ۔


حملے میں سندھ ٹی وی کے بیورو چیف جاوید لانگاہ بھی جزوی طور پر زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے سینئر صحافی محبوب ندیم مہر کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچایا ،حملہ کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوے موقع سے فرار ہوگئے تاہم اطلاع ملتے ہی بلوچستان کے صحافتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post