ژوب سے اغوا ہونے والی لڑکی کو اوتھل پولیس نے بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ،



 لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق اوتھل پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکی کو پولیس تھانہ ژوب کے علاقے سے چار پانچ سال پہلے اغوا کاروں نے اغوا کرنے کے بعد تھانہ اوتھل کے حدود اوڑکی میں قید کرکے رکھا ہوا ہے ، اس مصدقہ اطلاع پر پولیس ٹیم  نے ایس ایچ کو کی سربراہی میں  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو اغوا کار  عبدالستار اور عبدالغفار پسران جہانگیر قوم مندوخیل سکنہ ژوب حال اوڑکی اوتھل کو گرفتار کرکے مغویہ لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔


اوتھل پولیس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گرفتار ملزمان اور بازیاب ہونے والی لڑکی کو مزید کارروائی کے لیے ژوپ پولیس کے حوالے کردیا

Post a Comment

Previous Post Next Post