کوئٹہ میزان چوک سے نوجوان پراپرٹی ڈیلر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے قمبرانی روڑ پر ویرانے میں لے جاکر لوٹ لیا تاہم اس دوران مغوی اغوا کاروں سے جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا مگر ان کا پیچھا کرنے دوران اغوا کاروں نے اسے فائر کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔
لواحقین نے قمبرانی تھانے میں مقدمہ درج کر وادیا جہاں انھوں نے درخواست دی اور کہاکہ اغوا کار نوجوان کو فون کر کے بلا لیا اور گاڑی میں بٹا کر قمبرانی روڑ کے تاریک اور ویران جگھ پر لے جاکر لوٹ لیا، اس اثناء میں وہ بھاگ گیا جنھوں نے فائرنگ کرکے انھیں زخمی کردیا ۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کار میں سوار مسلح شخص کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور زخمی
مستونگ سورگز قبائل ہوٹل پر کوئٹہ سے آنے والی رکشہ ڈرائیور پر نامعلوم مسلح کار سوار شخص کی فائرنگ فائرنگ سے محمد عمران ولد غلام نبی شاہوانی زخمی ہوگیا ۔جسے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ریسکیو کرکے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال پہنچا دیا ہے کار سوار ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےجس کی تلاش جاری ہے ۔

