خاران میں پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان 

میجرگہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے خاران میں البت کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا۔


انھوں نے کہاہے کہ یہ حملہ منگل 5 ستمبر کو رات  10 بجے کیا گیا، جس میں پاکستانی فوج کے البت میں واقع چیک پوسٹ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک دشمن کے تمام مفادات پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post