کوئٹہ نیوکاہان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی جارحیت جاری


پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے علی الصبح نیوکاہان پر جارحیت کرتے ہوئے پورے علاقے کا محاصرہ کر دیا ہے   

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے بڑی نفری اور متعدد گاڑیوں کیساتھ علی الصبح کوئٹہ کے علاقے نیوکاہان میں جارحیت کرتے ہوئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگاکر اندر اور باہر جانے کے راستوں کو بند کیا  گیا ہے اور گھر گھر تلاشی لینے کے بہانے گھروں میں زبردستی گھس کر چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے لوگوں کو زد وکوب  و تنگ کیا جارہا ہے ۔  ان کے شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور دیگر لوازمات کے متعلق پوچھ گچھ کیا جارہاہے۔


یاد رہے کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے اس سے پہلے چھاپے کے نام پر کئی بار جارحیت کی ہے، لوگوں کے گھروں میں زبردستی داخل ہوکر مری قبائل کے نوجوانوں اور عمر رسیدہ لوگوں کو اٹھاکر اپنے عقوبت خانوں میں بند کردیا ہے اور آج صبح کی جارحیت اس تسلسل کی ایک کڑی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post