مکران کوسٹل ہائی وے پولیس کی گاڑی کو حادثہ 6 اہلکار زخمی، گڈانی میں قیدی ھلاک



 مکران کوسٹل ہائی وے شنکانی در کے مقام پر کوسٹل ہائی وے پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے ۔


 حادثے کے نتیجے میں 6 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔


ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔



دریں اثناء حب گڈانی جیل میں عبدالغفور ولد رسول بخش نامی قیدی   دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔ جس کو حب ہسپتال منتقل کردیا گیا ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو سھراب گوٹھ ایدھی سرد خانہ منتقل کردیا گیا۔


قیدی دفعات 302 اور 201 کے تحت گڈانی جیل میں سزا کاٹ رہا تھا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے فوت  ہوگیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post