پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی اور ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے تربت سے 3 افراد لاپتہ کردیئے



 بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے طوطا کالونی سے پاکستانی فوج نے باپ بیٹے امام بخش اور امام الدین کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔


علاقائی ذرائع کے مطابق امام الدین کو اس سے قبل ایک دفعہ ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا ۔  اغوا کرکے جبری  لاپتہ کردیا۔ 

بلوچ ریپلکن پارٹی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فورسز نے دونوں باپ بیٹے کو جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 

انھوں نے ایکس پر لکھا ہے کہ پاکستانی فوج نے دوہفتے سے جاری فوجی بربریت دوران ابتک 26 افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔


کیچ سے اطلاع ہے کہ تربت آسکانی بازار آبسر سے مسلح صرف سواروں نے  رزاق بلوچ ولد خالد بلوچ نامی طالب علم کو بندوق کے زور پر اغوا کردیاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post