ڈیرہ بگٹی: فوجی آپریشن جاری، مزید 3 اور لہڑی ،تربت مستونگ سے بھی 3 فراد لاپتہ



ڈیرہ بگٹی میں آپریشن پچھلے تیرہ دنوں سے بدستور جاری ہے، علاقائی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر بھی مسلسل درینجن، گنڈوئی اور آسرئی کے علاقوں میں نیچی پرواز کر رہے  ہیں۔


 تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے اوچ کے قریب علاقوں میں آج آپریشن کے دوران دو بھائیوں سمیت تین افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔


لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت علی محمد ولد دل مراد بگٹی، نور محمد ولد دل مراد بگٹی اور یار خان ولد شاہ علی بگٹی کے ناموں سے ہوئی 

ہے۔


دوسری جانب اوچ کے ہی علاقے لاغر داوان سے مقامی لوگوں کے تین ٹریکٹر بھی فورسز نے  تحویل میں  لیکر مالکان کو   حکم دیا گیا ہے  کہ فوج کو راشن سپلائی کے لئے تیل وغیرہ کا خرچہ  اپنی جیب سے  خود  برداشت کریں اور بلا ناغہ سپلائی جاری رکھیں  ۔


علاوہ ازیں سوئی کے قریب سوناری مٹ کے علاقے میں ایک سکول کو فورسز کیمپ میں تبدیل کرنے کی اطلاعات ہیں۔


علاوہ ازیں  مستونگ اور لہڑی سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شام پانچ بجے فورسز نے عبداللطیف ولد حاجی بابو بنگلزئی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ مذکورہ نوجوان رکشہ ڈرائیور 

بتایا جاتا ہے۔


اس طرح  سبی لہڑی سے اطلاعات ہیں کہ شوکت ولد ساتھی نامی شخص  کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


کیچ تربت 

آسکانی بازار آبسر سے مسلح سرف سواروں نے طالب علم  رزاق بلوچ ولد خالد بلوچ  اسلح کے زور پر اغوا کرکے لے گئے ۔

۔

Post a Comment

Previous Post Next Post