بلوچستان مختلف واقعات میں 3 افراد ھلاک ،بولان چوروں کی لوٹ مار



ہرنائی: ہرنائی کے علاقے شاہرگ پی ایم ڈی سی کوئل مائینز ایریا کوئلہ کان میںمٹی کا تودہ گرنے سے حادثہ ایک کانکن عجب خان ھلاک ہوا۔ 


بعد ازاں  مزدوروں نے اپنی مدد آپ کانکن کی نعش کان سے نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا ۔


جہاں  ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردیا جس کاتعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔


شال پیر محمد روڈ قلندر مکان کے قریب  گھر میں غربت کی وجہ سے تنگ آکر ریڑھی میں چھولے بھیجنے والے 50 سالہ اقبال ولد حسن بادشاہ  یوسف زئی سکنہ پیر محمد روڈ قلندر مکان نیچاری روڈ گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ۔


شال کچلاک مشرقی بائی پاس نزد زمیندار ہوٹل کے مقام پر ڈیزل سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کی باعث الٹنے سے راہگیر کو کچل ڈالا،  ھلاک راہگیر کی شناخت ولی خان خروٹی ضلع زیارت وام  کے نام سے ہواہے۔


 اس موقع پر کچلاک پولیس ، موٹر وے پولیس اور ریسکیو آپریشن کی ٹیمیں پہنچ گئے ، مزید کارروائی کچلاک پولیس کر رہی ہے۔


دریں اثناء بولان بھاگ تا بختیار آباد روڈ پر نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر مسافر ویگن کو تسلی سے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post